عسیر ۔۔۔ پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو کے ذریعے پیٹرول اسٹیشن کے ملازم کوزدو کوب کرکے اس سے رقم چھین کر فرار ہونے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ عکاظ اخبار کے مطابق عسیر ریجن کے پولیس ترجمان نے بتایاکہ سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے والی وڈیو جس میں پیٹرول اسٹیشن کے ملازم کو زخمی کر کے اسے لوٹ کر فرارہونے والے ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا ۔حملہ آوروں نے اپنے چہرے رومال سے چھپائے ہوئے تھے جس سے انہیں تلاش کرنے میں وقت لگا تاہم پولیس ملزمان کو گرفتار کر نے میں کامیاب ہو گئی ۔