Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد عامر کی خراب پرفارمنس ، انتظامیہ نے سر پکڑ لیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی خراب پرفارمنس سے پریشان ٹیم انتظامیہ اور سلیکٹرز سر پکڑ کر بیٹھ گئے ۔ مئی سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان 12 اپریل کو راولپنڈی میں ختم ہونے والے پاکستان کپ کے بعدکیا جائے گا تاہم ورلڈ کپ سے 10 ہفتے قبل فاسٹ بولر محمد عامر کی مسلسل خراب فارم سے ٹیم انتظامیہ اور سلیکٹرز پریشان دکھائی دیئے۔ 26 سالہ فاسٹ بولر محمد عامر کی بولنگ فارم مایوس کن حد تک خراب ہے۔ 18 جون 2017 کو اوول میں ہند کے خلاف آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی فائنل کے بعد سے اب تک 14 ون ڈے انٹرنیشنل میں 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ 9 میچوں میں محمد عامر کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے ۔آسٹریلیا کے خلاف شارجہ کے میچ میں محمد عامر نے 9 اوورز میں 59 رنز دیئے اور وہ وکٹ سے محروم رہے ۔ ٹیم انتظامیہ محمد عامر کو مسلسل موقع دے رہی ہے۔ اس وقت پاکستان ٹیم میں جنید خان، عثمان شنواری اور محمد حسنین جیسے بولر موجود ہیں جس کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے سلیکٹرز اس سیریز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا قریب سے معائنہ کریں گے تاکہ اپنے ورلڈ کپ اسکواڈ کو حتمی شکل دی جاسکے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی شارجہ پہنچ چکے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین کھیلی گئی۔ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز اکتوبر میں کھیلی گئی تھی جس میں پاکستان نے 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 0-1 سے فتح حاصل کی اور ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی 0-3سے اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔ ون ڈے سیریز میں سلیکٹرز نے 6 صف اول کے کھلاڑیوں کو آرام دے کر بیک اپ ٹیلنٹ کو موقع دیا ہے۔شاداب خان کی جگہ کھیلنے والے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 10 اوورز میں 56 رنز دیئے اور کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ 
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردو نیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: