Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد

مہوش حیات نے بالآخر یوم پاکستان ہر منعقدہ تقریب میں تمغہ امتیاز وصول کر لیا۔ وہ اس اعزاز کو وصول کرنے کے لئے خصوصی طور پر تیار ہو کر آئی تھیں۔انہیں تمغہ امتیاز کے لئے نامزدگی کے بعد بے تحاشا تنقیدوں کاسامنا کرنا پڑا تاہم جیسے ہی انہوں نے ایوان صدر کی پروقار تقریب میں یہ اعزاز وصول کیا، لوگوں نے انہیں مبارکباد کے پیغامات سے بھی نوازا۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے کہا تھا کہ دنیا میں دو طاقتیں ہیں ایک تلوار اور دوسری قلم۔ میں یہ کہتی ہوں کہ تیسری طاقت بھی دنیا میں ہے جس کا نام عورت ہے۔واضح رہے کہ یوم پاکستان پر ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت عارف علوی نے اعزازات عطا کئے ۔ ان میں شو بز سے تعلق رکھنے وا لی شخصیات شامل تھیں۔ اس موقع پراداکارہ مہوش حیات اور پشتو گلوکار سردارعلی ٹکر کو ”تمغہ امتیاز“ سے نواز گیا۔ گلوکار سجاد علی،عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی، اداکارہ ریما خان اور کامیڈ ین افتخار ٹھاکر کو ایوارڈ دیا گیا۔ٹی وی کے معروف اداکار شبیرجان کو تمغہ حسن کارکردگی دیا گیا۔پاکستان سینما انڈسٹری کی سینیئرآرٹسٹ بابرہ شریف اعزاز پانے والوں میں شامل ہیں۔
 

شیئر: