بیلٹ اینڈ شاہراہ ریشم کیلئے” توانائی نیٹ ورک“؟
ریاض ۔۔۔ سعودی آرامکو کے چیئرمین امین الناصر نے بتایا ہے کہ آرامکو ”بیلٹ اینڈشاہراہ ریشم“ میں شریک تمام ممالک کو توانائی کے معتبر اور طویل المیعاد سرچشموں تک رسائی یقینی بنائیگی۔۔آرامکوصاف ستھری گیس کی فراہمی کے سلسلے میں بین الاقوامی پل تعمیر کریگی۔عاجل کے مطابق الناصر نے 23تا 25مارچ کے دوران بیجنگ میں منعقد ہونے والے چائنا ترقیاتی فورم میں شرکت کے موقع پر کہا کہ ہم پیٹرول ، گیس اور کیمیکل کے حوالے سے چین کی ضرورتیں پوری کرنے کیلئے توانائی پل تعمیر کریں گے۔