مسجد الحرام فوری ترجمہ سے 10لاکھ فیض یاب
مکہ مکرمہ ۔۔۔ سال رواں کی پہلی ششماہی کے دوران مسجد الحرام میں جمعہ کے خطبات کے فوری ترجمے سے فیض یافتگان کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ مسجد الحرام میں ادارہ ترجمہ کے ڈائریکٹر احمد بن عبدالعزیز الحمیدی نے عاجل ویب سائٹ کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ فوری ترجمہ ایف ایم پر نشر کیا جاتا ہے اور مسجد الحرام میں دیئے جانے والے خطبات اور درس سے استفادے کیلئے ہیڈ فون مفت فراہم کئے جاتے ہیں۔ 6ماہ کے دوران 2لاکھ سے زیادہ ہیڈ فون تقسیم کئے گئے۔ فوری ترجمہ انگریزی، فرانسیسی ، چینی، اردو، ملیشین، فارسی، ہوساوی، ترکی، بنگالی اور روسی زبانوں میں پیش کیا جارہا ہے۔