امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ سوڈان کے حق میں
ریاض ۔۔۔ امریکی سپریم کورٹ نے سوڈانی حکومت سے 314.7ملین ڈالر کے معاوضے سے متعلق امریکی ملاحوں کا مطالبہ مسترد کردیا۔ ملاح2000ء کے دوران القاعدہ تنظیم کے ہاتھوںامریکی جنگی جہاز یو ایس ایس کول کے دھماکے میں زخمی ہوگئے تھے۔9ججوں میں سے8نے سوڈان کے حق او رایک نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا۔امریکہ کی ایک عدالت امریکی ملاحوں کے مطالبے کے حق میں فیصلہ دے چکی تھی جبکہ نیویارک ہائیکورٹ نے بھی 2015ءمیں سوڈان کی اپیل مسترد کرکے ذیلی کورٹ کے فیصلے کی حمایت کردی تھی۔ 12اکتوبر 2000ءمیں امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس کول پر حملے میں 15امریکی ملاح زخمی ہوئے تھے۔ 17ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ واقعہ یمنی بندرگاہ عدن میں پیش آیا تھا۔ سوڈان پر الزام تھا کہ اس نے القاعدہ تنظیم کے رضاکاروں کو مذکورہ حملے میں مدد فراہم کی ہے۔