حوثیوں کی 1935خلاف ورزیاں ، 110شہری ہلاک
ریاض۔۔۔ یمنی فوج کے ترجمان عبدو عبداللہ مجلی نے بتایا ہے کہ حوثی باغیوں نے الحدیدة شہر میں جنگ بندی کی 1935خلاف ورزیاں کیں۔ اس کے نتیجے میں 110یمنی شہری جاں بحق اور 613زخمی ہوئے۔ بیشتر خواتین اور بچے ہیں۔مجلی نے بتایا کہ یمنی فوج صدر عبدربہ منصور ہادی کی ہدایات کے مطابق الحدیدة میں جنگ بندی کی پابندی کررہی ہے۔