280ٹن ناقابل استعمال کھجوریں ضبط
ریاض ۔۔۔ سعودی ایف ڈی اے نے ایک کارخانے پر چھاپہ مار کر 280ٹن زائد المیعاد اور ناقابل استعمال کھجوریں ضبط کرلیں۔الوئام نے اسکی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ کارخانے میں ناکارہ کھجوروں کے ڈبوں پر دوسرے کارخانے کے اسٹیکر چسپاں کئے جارہے تھے۔ چھاپے متعدد مقامات پر مارے گئے۔ سعودی ایف ڈی اے کے انسپکٹرز رمضان المبارک سے قبل کھجور مارکیٹ کی نگرانی سخت کردیتے ہیں۔ عام طور پر ضمیر فروش تاجر رمضان المبارک میں کھجور کی طلب بڑھنے کے پیش نظر غیر اخلاقی حرکتیں کرنے لگتے ہیں۔