چکنی جلد کے لیے فیس پیک
گرمیوں کی آمد آمد ہے اور اگر آپ چکنی جلد کی حامل ہیں تو یہ جلد پر اضافی توجہ دینے کا وقت ہے . گرمیوں میں مستقل پسینہ جلد کو مزید آئلی بنا دیتا ہے جس سے جلد کے بہت سے مسائل خاص طور پر پمپملز اور ایکنی بڑھ جاتے ہیں . ان تمام مسائل سے بچنے کے لیے قدرتی اجزاء کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے . آپ اپنے کچن میں موجود اشیاکی مدد سے فیس پیک تیار کر سکتی ہیں .
ایک پیالے میں تین چمچ مالٹے کا جوس لیں اور اس میں دو چمچ بیسن شامل کر لیں .دونوں چیزوں کو اچھی طرح مکس کر لیں یہاں تک کہ ایک دانے دار پیسٹ بن جائے . آپ اس پیسٹ میں دو چمچ عرق گلاب بھی شامل کر سکتی ہیں کیونکہ یہ جلد کو تازگی اور رعنائی بخشتا ہے . اس پیسٹ کو چہرے پر بیس منٹ تک لگا رہنے دیں اور خشک ہو نے پرٹھنڈے پانی سے دھو لیں . بہترین نتائج کے لیے اس ماسک کو ہفتے میں تین بار استعمال کریں .