Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ مشقیں " وطن89 "

***ارسلان ہاشمی ۔ جدہ***
سعودی و زارت داخلہ کی جانب سے نیشنل گارڈاور سیکیورٹی اداروں کی کی جانب سے مشترکہ مشقیں کی گئی ۔ اس ضمن میں وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال الشلھوب نے سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ مشقوں کے حوالے سے اردونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشقوں کا بنیادی مقصد ارض حرمین کی حفاظت اور  دہشتگردی کے خلاف  اہلکاروں کی پیشہ ورانہ  استعداد کار میں اضافے کے علاوہ نئے ریکروٹ ہونیوالے اہلکاروں اور افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینا بھی ہے ۔ کرنل شلھوب کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کی تیسری سالانہ مشقیں وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن نایف کی زیر سرپرستی  مملکت کے مشرقی ریجن میں منعقد کی گئی جسے "   وطن 89 " کا عنوان دیا گیا تھا ۔ مشترکہ مشقوں میں 13سیکیورٹی ادروں نے حصہ لیا ۔ مشقیں 3 ہفتے تک جاری رہیں گی ۔ 

 

شیئر: