6امریکی کمپنیوں کو مملکت میں ایٹمی سرگرمیوں کی اجازت
ریاض ۔۔۔ امریکہ کی وزارت توانائی نے 6امریکی کمپنیوں کو سعودی عرب میں ایٹمی سرگرمیوں کے اجازت نامے جاری کردیئے۔ سبق ویب سائٹ نے دی ڈیلی بیسڈ جریدے کے حوالے سے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی قانون کے بموجب ایٹمی ٹیکنالوجی برآمد کرنے والی ہر کمپنی اس بات کی پابند ہے کہ وہ ایٹمی سرگرمیوں میں کہیں بھی اس وقت تک حصہ نہیں لے سکتی تاوقتیکہ امریکی وزارت توانائی سے اجازت نامہ نہ مل جائے۔ امریکی وزارت توانائی کے قانون کے بموجب اجازت نامے جاری کردیئے ہیں۔