Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین سے تعلقات تاریخی ہیں ، شاہ سلمان

ریاض۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز بدھ کو بحرین کا مختصر دورہ مکمل کر کے منامہ سے ریاض واپس پہنچ گئے ۔ منامہ کے اضیافہ محل میں بحرین کے فرمانروا شیخ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کے ساتھ مذاکرات کئے ۔ بحرین اور سعودی عرب کے مضبوط برادرانہ تعلقات ، مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی جہتوں اور ہم آہنگی کا جائزہ لیا گیا۔شاہ سلمان سعودی عرب کے مشرقی علاقے کے دورے پر تھے وہیں سے وہ بحرین اور سعودی عرب کو جوڑنے والے کنگ فہد پل کے راستے منامہ پہنچے تھے ۔
سعودی خبر رساں ادارے واس ، عاجل اور سبق ویب سائٹس نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ شاہ سلمان نے ریاض واپس پر شاہ بحراین کے نام اپنے پیغام میں شاندار استقبال اور فیاضانہ ضیافت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کی بدولت دونوں برادر ملکوں اور ان کے عوام کے درمیان تاریخی تعلقات اور برادرانہ رشتوں کو مزید استحکام ملا ۔شاہ سلمان نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ تمام شعبوں میں دونوں ملک باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں ۔
شاہ سلمان کی مملکت سے غیر موجودگی کے دوران ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نائب الملک کے فرائض انجام دئیے ۔ خادم حرمین شریفین سعودی عرب سے بحرین جانے سے قبل شاہی فرمان جاری کر کے انہیں شاہی اختیارات تفویض کر گئے تھے ۔ 

شیئر: