Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی سینا میں خودکش حملہ ،7ہلاک

قاہرہ۔۔شمالی سیناء  میں منگل کو خودکش حملے میں 2افسران سمیت 7افراد ہلاک اور 26زخمی ہو گئے ۔ 
مصری وزارت داخلہ نے کے اعلامیہ جاری کر کے بتایا کہ15سالہ  خودکش حملہ آور نے شمالی سیناء کے الشیخ زوید شہر کے عوامی بازار میں سیکیورٹی گشتی دستے کو نشانہ بنایا ۔مرنیوالوںمیں 2افسر ، 2سیکیورٹی اہلکار اورایک بچے سمیت 3شہری شامل ہیں۔
جاں بحق افسران شیخ زوید پولیس اسٹیشن میں جرائم کا سراغ لگانے والے ادارے کا سربراہ میجر  اوراس کا معاون کیپٹن ہے۔
عینی شاہدین اور ایک سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ حملہ آور دھماکہ خیز بیلٹ پہنے ہوئے تھا۔ شیخ زوید میں منگل بازار کی نگراں فورس کو نشانہ بنایا ۔ 
داعش نے انٹرنیٹ پر بیان جاری کر کے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ۔ 
واضح رہے کہ صحرائے سینا میں کئی برس سے شدت پسند مسلح عناصر اور مصری افواج کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں ۔ مصری حکومت جزیرہ نما سیناء میں ایمرجنسی نافذ کئے ہوئے ہے ۔
یاد رہے کہ مصر نے 2018ء کے دوران دہشتگردی کے خاتمے کیلئے صحرائے سیناء میں مکمل عسکری آپریشن شروع کیا تھا۔ مصری صدر سیسی نے 29نومبر 2017ء کو مصری افواج کے چیف آف اسٹاف محمد فرید حجازی کو سینا میں امن وا ستحکام کی بحالی اور وہاں بھرپور طاقت استعمال کرنے کا مشن تفویض کیا تھا۔

شیئر: