Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’انگلینڈ ورلڈ کپ جیت گیا مگر کرکٹ کوئی کھیل نہیں‘

روس میں ماسکو ٹائمز میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق روس نے سرکاری طور پر کرکٹ کو کھیل ماننے سے انکار کر دیا ہے۔
خبر کے مطابق فٹ بال کے بعد کرکٹ دنیا میں سب سے زیادہ مقبول کھیل تصور کیا جاتا ہے مگر روس کی وزارت کھیل کے ایک مراسلے میں کرکٹ کو کھیلوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔
روسی وزارتِ کھیل کی جانب سے کرکٹ کے علاوہ رجسٹر کی جانے والی کھیلوں کی فہرست میں آئس سٹاک اور ڈچ کورفبال شامل ہیں۔
روس میں کرکٹ کو کھیل نہ رجسٹر کرنے کا فیصلہ روسی وزیر کھیل پاویل کولوبکوو نے گذشتہ ہفتے کیا تھا۔ 

1900 سے لے کر اب تک اولمپکس سمر گیمز کے کھیلوں میں کرکٹ کو شامل نہیں کیا گیا۔

کرکٹ کے ساتھ ساتھ روس میں موہائے کے نام سے جانی جانے والی تھائی باکسنگ کو بھی بطور کھیل نہ رجسٹر کرنے کا فیصلہ کیا۔
روس کے وزارت کھیل کی جانب سے یہ فیصلہ میزبان کرکٹ ورلڈ کپ انگلینڈ کے 14 جولائی کو فائنل جیتنے کے بعد کیا گیا۔

روس کے وزارت کھیل کی جانب سے یہ فیصلہ میزبان کرکٹ ورلڈ کپ انگلینڈ کے 14 جولائی کو فائنل جیتنے کے بعد کیا گیا۔

خیال رہے کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے کرکٹ کو رجسٹر تو کر رکھا ہے مگر 1900 سے لے کر اب تک اولمپکس سمر گیمز کے کھیلوں میں کرکٹ کو شامل نہیں کیا گیا۔

شیئر: