Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حاجیوں کےلئے 5G سروس 

5Gکی سہولت ”اسمارٹ حج“پروگرام کا حصہ ہے ۔
گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے حج پر آنے والوں کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کےلئے 5Gسروس کا افتتاح کر دیا۔امسال حج مقامات مکہ مکرمہ ، منیٰ ، مزدلفہ اور عرفات میں مختلف ممالک کے حجاج اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے ۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق5Gکی سہولت ”اسمارٹ حج“پروگرام کا حصہ ہے ۔اس کا مقصد ڈیجیٹل سروسز پیش کرنیوالی ایپلیکیشنز کی مدد سے حاجیوں کو اچھوتی خدمات مہیا کرنا ہے ۔
خالد الفیصل نے اس موقع پر کہا کہ’ مکہ مکرمہ اسمارٹ ریجن کی جہت میں پہلا قدم ہے۔یہ میری زندگی کا انتہائی اہم دن ہے ۔میں اس پر بیحد خوش ہوں‘ ۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکشن کے سعودی وزیر عبداللہ السواحہ نے اس موقع پر گورنر مکہ مکرمہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امسال حج موسم میں مواصلاتی ٹیکنالوجی کے حوالے سے نئی سہولتیں پیش کی جا رہی ہیں ۔مواصلاتی کمپنیوں کا نیٹ ورک مضبوط کیا گیا ہے۔حج مقامات پر زائرین کو بڑے پیمانے پر مواصلاتی سہولتیں حاصل ہوں گی۔افرادی قوت کا بندوبست کر دیا گیا ہے ۔
السواحہ نے بتایا کہ 5Gکےلئے مسجد الحرام کے اطراف منیٰ ، مزدلفہ اور عرفات میں 37نئے اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ۔نیٹ ورک 4Gکےلئے بھی موثر ہے ۔حاجی حضرات امسال ڈیجیٹل سروس کا اچھا تجربہ لے سکیں گے ۔
اسمارٹ حج پروگرام کا پہلا مرحلہ گزشتہ سال شروع کیا گیا تھا۔امسال دوسرا مرحلہ نافذ کیا جا رہا ہے ۔اس سے عرب دنیا میں 96ملین افراد فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ڈھائی لاکھ  حاجی فیضیاب ہوں گے ۔سفر حج کے دوران متعدد اپلیکشنوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔

شیئر: