Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈائناسور کا ڈھانچہ 14 ملین درہم میں

ماہرین کے مطابق یہ لمبی گردن رکھنے والے ڈائناسور میں سے ہے جو گوشت خور نہیں۔ فوٹو بشکریہ الامارات الیوم
دبئی میں ایک ڈائناسور کا ڈھانچہ 14.6ملین درہم میں فرخت کے لئے پیش کیا جارہا ہے۔ ڈائناسور کے ڈھانچے کو 25 اگست تک عام نیلامی کے لئے  پیش کیا گیا ہے۔
مقامی اخبار الامارات الیوم کے مطابق دبئی مال میں نمائش کے لئے رکھے گئے ڈائنا سور کے ڈھانچے کی مجموعی لمبائی 24.4 میٹر  ہے۔ اس کا وزن 5 ہاتھیوں کے برابر بتایا جارہا ہے۔
اماراتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ لمبی گردن رکھنے والے ڈائناسور کی قسموں میں سے ایک ہے جو گوشت خور نہیں۔ اس کی بنیادی غذا پتے ہوا کرتی تھی۔

 

ڈائناسور کی دم انتہائی مضبوط اور طویل ہے۔ ماہرین کے مطابق اس قسم کے ڈائناسور لڑائی میں دم کا استعمال کیا کرتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ دم کے ڈھانچے کی چند ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔ اندازہ یہی ہے کہ دشمن جانوروں کے حملوں کے نتیجے میں یا اپنا دفاع کرتے ہوئے دم متاثر ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ امارات میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے ڈائناسور کا ڈھانچہ امریکہ میں 2008 میں دریافت ہوا تھا۔ اسے 2014 میں اعمار کمپنی نے ٹیکسس عجائب گھر سے خریدا تھا۔

شیئر: