Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’تماشائی سمتھ پر آوازیں نہ کسیں‘

بال ٹمپرنگ پر لگنے والی پابندی ختم ہونے کے بعد اسمتھ کی اس سال کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔ فوٹو اے ایف پی
برطانیہ کے وزیر کھیل نگل ایڈمز نے برطانوی تماشائیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایشز سیریز کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی سٹیو سمتھ پر آوازیں کسنا اور ہوٹنگ کرنا بند کر دیں۔
انگلینڈ میں جاری ایشز سیریز کے دوران اسمتھ کو برطانوی شائقین کی طرف سے معاندانہ رویے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ برطانوی شائقین ڈیڑھ برس پہلے ہونے والے بال ٹمپرنگ کے تنازعے  میں اسمتھ کے رول کی وجہ سے میچ کے دوران ان پر جملے کس رہے ہیں۔
بال ٹمپرنگ پر لگنے والی پابندی ختم ہونے کے بعد سمتھ کی اس سال کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق وزیر کھیل نگل ایڈمز نے کہا کہ ایشز کے دوران سمتھ پر جملے کسنا اور ہوٹنگ کرنا بہت ہی ناپسندیدہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی بیٹسمین نے بال ٹمپرنگ پر اپنے کیے کی سزا بھگت لیں۔

اسٹیو اسمتھ جمعرات سے شروع ہونے والے ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی

گزشتہ سال جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران بال ٹمپرنگ میں  ملوث ہونے پر سمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر ایک سال کی پابندی لگی تھی۔سنیچر کے روز اسمتھ جب 92 رنز بنا کر جوفرا آرچر کی گیند گردن پر لگنے کی وجہ سے گراؤنڈ سے باہر جانے لگے تو تماشائیوں نے بھرپور تالیاں بجاکر انہیں داد دیں۔ تاہم تماشائیوں میں سے چند ایک نے ان پر آوازیں بھی کسیں۔
ایڈمز کے مطابق لارڈز میں شائقین کی بڑی تعداد نے کھڑے ہو کر سمتھ کو فائٹنگ اننگز پر داد دیں لیکن شائقین میں سے چند ایک نے آوازیں کس کر خبریں بنوائی۔ یہ نامناسب ہے کہ ہم ان کو اس بات پر کوستے رہے کہ انہوں نے اپنے آپ کو مشکل میں مبتلا کیا اور انہیں اس پر سزا بھی ملی۔
ان کے مطابق اسمتھ ایک بہت ہی اچھے بیٹسمین ہے ’لیکن میں نہیں چاہوں گا کہ وہ بہت ایشز میں بہت ذیادہ رنز کریں۔‘ تاہم انہیں کھیلتے ہوئے دیکھنا اچھا لگتا ہے اور ہمیں  بطور حقیقی سپورٹ فینز اسمتھ کے کھیل کی تعریف کرنی چاہیے نہ کہ انہیں لعن طعن کریں۔

 

خیال رہے آسٹریلیا کو جاری ایشز سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ تیسرا ٹیسٹ جمعرات سے ہیڈنگلے میں شروع ہو رہا ہے۔

سمتھ تیسرے ایشز ٹیسٹ سے باہر

دریں اثنا کرکٹ آسٹریلیا نے اعلان کیا کہ بیٹسمین سٹیو سمتھ جمعرات سے شروع ہونے والے ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

کرکٹ آسڑیلیا کے مطابق اسمتھ سنیچر کے روز لارڈز میں دوسرے ایشز ٹیسٹ کے دوران گردن پر گیند لگنے کے بعد بے ہوش ہو گئے تھے۔ اسمتھ نے جاری ایشز سیریز کے دو میچوں میں دو سینچریاں اور 92 رنز کی اننگز کھیل چکے ہیں۔
اسمتھ کا تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہونا آسٹریلیا کے لیے بڑا دھچکا ہے کیونکہ ہیڈنگلے میں آسٹریلیا کی کامیابی کا مطلب ہوگا ایشز کا ٹائٹل ان کے پاس رہے گا۔

شیئر: