مصر کے معزول صدر محمد مرسی کے بیٹے عبداللہ مرسی کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔
مصری میڈیا کے مطابق عبداللہ مرسی کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب قاہرہ کے ایک محلے میں اپنی کار چلاتے ہوئے دل کا دورہ پڑا۔ ان کے ساتھ انکے ایک دوست بھی سوار تھے۔
فوری طور پر انہیں الجیزہ کمشنری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی تاہم انہیں بچانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
واضح رہے کہ عبداللہ مرسی کی عمر 26سال تھی۔3ماہ قبل انکے والد محمد مرسی کا عدالتی کارروائی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا تھا۔