Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

11 دہشتگرد تنظیموں پر نئی امریکی پابندیاں

امریکی وزیر خزانہ نے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی موجودگی میں اعلان کیا۔
امریکہ نے داعش، القاعدہ، حماس اور حزب اللہ سمیت گیارہ دہشتگرد تنظیموں پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
امر یکی محکمہ خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی پابندیوں کا ہدف دہشت گرد گروپوں سے منسلک 15 افراد اور عناصر ہیں۔
امریکی وزیرخزانہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشتگرد تنظیموں پر پابندیوں سے متعلق نئے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں اور یہ پابندیاں بین الاقوامی دہشتگردی کے خلاف ٹرمپ کی فیصلہ کن قیادت کی علامت ہیں۔
سی این این کے مطابق امریکی وزیر خزانہ نے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی موجودگی میں واضح کیا کہ نئی پابندیاں دنیا بھر میں دہشتگردی کرنیوالوں کی شناخت متعین کریں گی۔ دہشتگردی میں ملوث افراد کو سزائیں دی جائیں گی اور انہیں نشان عبرت بنایا جائے گا ۔

 داعش، القاعدہ ،حماس اور حزب اللہ سمیت دیگر تنظیموں پرنئی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

امریکی وزیر خزانہ نے توجہ دلائی کہ نئی پابندیوں کی بدولت امریکہ کو دہشتگرد تنظیموں کے قائدین کے خلاف زیادہ بہتر شکل میں کارروائی کا موقع ملے گا ۔
داعش، القاعدہ، حماس اور ان کے ماتحت اداروں، فنڈ فراہم کرنے والے سرگرم عناصر اور قائدین پر بھی پابندیاں عائد ہوں گی۔
 وزارت خزانہ دہشتگردوں کو امریکی مالیاتی نظام تک رسائی سے محروم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
امریکی وزیرخزانہ سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا جان بولٹن کی برطرفی کے بعد امریکی قومی سلامتی ٹیم بدنظمی کا شکار ہو گئی ہے، تو ان کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں ایسا بالکل نہیں۔‘
’امریکی قومی سلامتی ٹیم، قومی سلامتی کے مشیر، وزیر دفاع، وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، چیف آف اسٹاف اور دیگر عہدیداروں پر مشتمل ہے۔‘
پروگرام کے مطابق پریس کانفرنس میں قومی سلامتی کے سابق مشیر جون بولٹن بھی شریک ہونے والے تھے لیکن پریس کانفرنس سے کچھ دیر پہلے انہیں برطرف کر دیا گیا۔

شیئر: