Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحوں کی رہنمائی کیلئے سعودی خواتین کی تربیت مکمل

سیاحتی کمیٹی کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت لائسنس یافتہ سیاحتی گائیڈز کی تعداد 668 ہے۔(فوٹو:اے ایف پی)
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں 1400 مرد و خواتین بطور گائیڈز اپنی تربیت مکمل کر چکے ہیں اور اب اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے لائسنس کے منتظر ہیں۔ سیاحتی کمیٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت لائسنس یافتہ سیاحتی گائیڈز کی تعداد 668 ہے جبکہ مزید 14 سوگائیڈز مارکیٹ میں آنے کیلئے تیار ہیں۔
سیاحتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ مزید گائیڈ ز مارکیٹ میں آنے سے سیاحت کے شعبے کو کافی فروغ ملے گا۔ مدینہ ریجن میں سیاحتی گائیڈز کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں تاریخی مقامات بھی بکثرت موجود ہیں۔ سیاحتی کمیٹی کے تحت تربیت یافتہ گائیڈز سیاحوں کو ان مقامات کی اصل تاریخی حیثیت سے آگاہ کرتے ہیں۔ 

مختلف شہروں میں 1400 مرد و خواتین بطور گائیڈز اپنی تربیت مکمل کر چکے ہیں اور لائسنس کے منتظر ہیں۔

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق قومی کمیٹی برائے افرادی قوت کی جانب سے سیاحتی گائیڈز کے شعبے کو وسعت دینے کے لیے اہم اقدامات کیےجارہے ہیں تاکہ اس شعبے کو مزید بہتر کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تربیت یافتہ گائیڈز کو مقامی مارکیٹ میں متعارف کرایا جائے۔
سیاحتی کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئے آنے والے گائیڈز کے لیے مفت ریفریشل کورسز کرائے جاتے ہیں جن میں گائیڈز کو مختلف تاریخی مقامات کے حوالے سے مستند معلومات مہیا کی جاتی ہیں۔ گائیڈز کو بین الاقوامی اصولوں کے مطابق عملی تربیت فراہم کی جاتی ہے اور اس حوالے سے مقامی کمیٹی کا عالمی سیاحتی کمیٹی کے ساتھ رابطہ ہے۔ زیر تربیت گائیڈز کو عالمی قوانین کے تحت ریفریشل کورسز کروائے جاتے ہیں۔ گزشتہ برس کے اختتام تک 3150 گائیڈز جن میں خواتین بھی شامل تھیں،کو مذکورہ کورسز کروائے گئے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: