Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 بچی پر تشدد کی ویڈیووائرل، والد گرفتار

تشدد کرنے والے شخص کی شناخت فلسطینی باشندے کے طور پر کی گئی ۔
ریاض پولیس نے تین سالہ بچی کو تشدد کا نشانہ بنانے پر بچی کے والد کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی حکام نے سوشل میڈیا پروائرل وڈیو کی تحقیقات کا حکم دیا تھا جس میں ایک شخص کو بچی کو تھپڑ مارتے اور اسے بار بار اٹھا کر پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
وجہ صرف یہ تھی کہ بچی اپنے پاوں پر کھڑی نہیں ہورہی تھی۔
وڈیو میں بچی پر تشدد کرنے والے شخص کی شناخت فلسطینی باشندے کے طور پر کی گئی ہے ۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیاپر وڈیو وائرل ہونے کے بعد شہریوں میں غم وغصہ تھا اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
 اس سے قبل وزارت محنت و سماجی ترقی کے ترجمان خالد اباالخیل نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ وائرل وڈیو کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
پبلک پراسیکیوشن نے متعلقہ حکام کو وڈیو میں بچی پر تشد د کرتے نظر آنے والے شخص کی شناخت اور اسے تلاش کرنے کا حکم دیا تھا۔
ریاض پولیس کے میڈیا ترجمان کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے فلسطینی باشندے کو دارالحکومت ریاض کے جنوبی علاقے سے حراست میں لیا گیا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں