Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معذور سعودی بھی قومی دن کی خوشیوں میں شریک

کہیں بھی ہوں اپنے قومی دن کی خوشی منانا چاہئے فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کے89 ویں قومی دن  پر 71 سالہ  فالج زدہ  شہری نے بھی جشن میں شرکت کی ۔ حب الوطنی کے جذبے سے ہر سعودی  سرشار ہے ۔  
71 سالہ عثمان الزھرانی گزشتہ  8 برس سے فالج کا شکار ہے ۔ بیماری کی حالت میں بھی قومی دن کی خوشی میں اپنی استطاعت کے مطابق شرکت کی اور یہ  ثابت کر دیا کہ سعودی قوم باہمت ہے ۔ 
سبق نیوز کے مطابق الزاھرانی  8 برس قبل فالج کا شکار ہوا اس وقت سے آج تک  اسپتال میں داخل  ہے ۔

71 سالہ عثمان الزھرانی گزشتہ  8 برس سے فالج کا شکار ہے ۔  فوٹو سبق نیو ز    

باہمت الزاھرانی نے بستر علالت میں بھی قومی دن کی خوشی کو فراموش نہیں کیا ۔ بیٹے سے درخواست کی کہ   قومی دن  (یوم الوطنی )کے موقع  پر سبز پرچم سے کمرے کو سجا ئے تاکہ وہ بھی قومی دن کی خوشیوں میں شریک ہوں ۔
فرمابردار بیٹے نے وطن سے  والدکی محبت دیکھتے ہوئے اسپتال کے اس کمرے کو قومی پرچموں اور سبز غباروں سے سجا دیا ۔
   عثمان الزھرانی صرف سر ہلانے اور بات کرنے کے سوا جسم کا کوئی حصہ ہلانے پر قادر نہیں ہے ۔ اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ـ  ' وطن عزیز ہمارے لئے باعث افتخار ہے ، ہم کہیں بھی ہوں اپنے قومی دن کی خوشی منانا چاہئے  ۔وطن عزیز نے ہمیں دنیا میں مثالی شناخت عطا کی  ۔ میرا یہی پیغام ہے کہ ہم صرف یہ سوچیں کہ ہم وطن کو کیا دے رہے ہیں ‘ ۔
اسپتا ل کے عملے نے الزھرانی کو قومی دن کی مبارک باد دیتے ہوئے انکی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔ 
 الزھرانی نے اسپتال کے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ' مجھے  قومی دن کی بے حد خوشی ہے ، اگر میں فالج میں مبتلا نہ ہوتا تو  پیارے وطن کے بارے میں عملی طور پر اپنے جذبات کا اظہار کرتا ' ۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: