ایک ارب درہم کے سرمائے سے ڈیجیٹل بینک قائم ہوگا(فوٹو: الامارات الیوم)
’ایمریٹس نیشنل بینک دبئی‘ نے کمرشل فنڈنگ سروسز کے لیے اسمارٹ ٹریڈگیٹ جاری کردیا۔ کھاتے دار اس پروگرام کے تحت کاروبار کے لیے فنڈ اور اشیائے تجارت درآمد کرنے کے لیے بینک سے سرمایہ حاصل کرسکیں گے۔
الامارات الیوم کے مطابق نیشنل بینک دبئی نے ایک اسٹراٹیجک پروگرام تیار کیا ہے۔ اس کے تحت ایک ارب درہم کے سرمائے سے ڈیجیٹل بینک قائم ہوگا۔
اسمارٹ ٹریڈ گیٹ کی متعدد خوبیاں ہیں۔ کھاتیدار بینک سے تجارتی فنڈ حاصل کرنے کے لیے آن لائن درخواستیں بھیجیں گے، جس طرح کریڈٹ گارنٹی اور تجارتی قرضوں کی درخواستیں آن لائن دی جاتی ہیں، ویسے ہی اسمارٹ ٹریڈ گیٹ کو درخواستیں بھیجی جائیں گی۔
کھاتید اروں کو اپنے کاروبار سے متعلق اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ ہنگامی بنیادوں پر ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے ہر تبدیلی سے آگاہ کیا جایا کرے گا۔