سوڈان میں فٹبال میچ کے ریفری کو اپنا فیصلہ مہنگا پڑ گیا ۔غضبناک تماشائیوں سے بچنے کے لیے گراونڈ سے نکل کر گھر کی طرف دوڑ لگا دی ۔
عربی روزنامے عکاظ نے سوڈانی اخبار کے حوالے سے لکھا ہے کہ ریفری نے جب یہ دیکھا کہ تماشائیوں کا شور حد سے بڑھنے لگا ہے تو وہ خوف زدہ ہو کر گرائونڈ سے بھاگ کھڑا ہوا ۔
تمائشائیوں نے جب ریفری کو گرائونڈ چھوڑ کر فرار ہوتے ہوئے دیکھا تو وہ بھی میچ چھوڑ کر اسے کے پیچھے بھاگے تاکہ اپنا غصہ نکال سکیں ۔ ریفری تماشائیوں کے غضب سے بچنے کے لیے اپنے گھر کی طرف دوڑا مگر وہ اس سے بے خبر تھا کہ اس کے فیصلے سے اتفا ق نہ کرنے والے ناراض تماشائی بھی اس کے پیچھے ہیں۔
ریفری نے جب یہ دیکھا کہ تماشائی اسے کسی طرح چھوڑنے کے لیے تیار نہیں تو اس نے اپنے گھر کے قریب پہنچ کر موبائل پر اہل خانہ سے رابطہ کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا اور دروازہ کھولنے کو کہا تاکہ وہ تماشائیوں کے غضب سے بچ کر فوری طور پر گھر میں گھس جائے ۔
گھر کے قریب پہنچ کر مفرور ریفری نے جب یہ دیکھا کہ اس کی اہلیہ او ر بچے گھر کا دروازہ کھول کر اس کے منتظر ہیں تو وہ فورا گھر میں جا گھسا اور دروزاہ بند کر کے کمرے میں پنا ہ لے لی ۔
غضبناک تماشائی اس کے گھر کے باہر کھڑے ہو کر اسے برا بھلا کہتے رہے کچھ نے اپنا غصہ گھر کے دروازے اور دیواروں پرنکالا جبکہ اکثر صورتحال دیکھ کر واپس لوٹ گئے ۔
مزید پڑھیں
-
جنوبی سوڈان میں پہلی خاتون پائلٹ کی اڑان
Node ID: 370386 -
سوڈانی ساڑی، مہندی اور ثوب پر یونیسکو کی نظر
Node ID: 435731