Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جانوروں کو اذیت دینے پر لاکھوں  ریال جرمانہ

بیمارجانوروں کے حوالے سےبھی خلاف ورزیاں بھی درج کی گئی۔فوٹو ۔ اخبار 24
سعودی عرب میں وزارت ماحولیات، پانی و زراعت کی جانب سے جنگلی حیات کے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب 28 افراد پر گذشتہ 2 ماہ کے دوران 17 لاکھ 60 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
عربی روزنامے عکاظ کے مطابق وزارت کی تفتیشی ٹیموں نے مختلف نوعیت کی خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کیے تھے ۔

وزارت ماحولیات کی جانب سے کہا گیا تھا کہ جو بھی جانوروں کو اذیت دے گا اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔ فوٹو ۔ اخبار 24

وزارت ماحولیا ت کی جانب سے مملکت کے مختلف شہروں میںذیلی دفاتر قائم کیے گئے ہیں جہاں سے تفتیشی ٹیمیں اس امر کا جائزہ لیتی ہیں کہ حیوانوں کی دیکھ بھال اور دیگر امور کے متعلق مقررہ قوانین پر عمل کیا جارہا ہے یا نہیں۔
جانوروں کی مناسب دیکھ بھال نہ کرنے اور انہیں اذیت دینے والوں کے خلا ف وزارت کے تفتیشی اہلکار فوری کارروائی کرتے ہیں ۔ اس ضمن میں وزارت کی جانب سے مخصوص ٹیلی فون نمبر بھی جاری کیے گئے ہیں جن پر اطلاع فراہم کی جاسکتی ہے۔
وزارت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ گذشتہ 2 ماہ ( جولائی اور اگست) کے دوران سعودی عرب کے مختلف شہروں میں 28 افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے ان پر جرمانے عائد کیے گئے۔
تفتیشی ٹیموں نے جن خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کیے تھے ان میں جانوروں کو اذیت دینا ، ان کے ساتھ مناسب برتاو نہ کرنا اور کھانے پینے کا خیال نہ رکھتے ہوئے انہیں بھوکا پیاسا رکھنا شامل تھا ۔
دیگر خلاف ورزیوں میں جانوروں سے متعلق ایسی اشیاء مارکیٹ میں فروخت کرنا جو انسانی صحت کے لیے مضر ثابت ہو سکتی تھیں، جبکہ ان خلاف ورزیوں میں اس میں مقررہ لائسنس کا نہ ہونا بھی شامل تھا۔ 
وزارت کی تفتیشی ٹیموں کی جانب سے بیمار جانوروں کو، جن سے امراض پھیلنے کا اندیشہ ہو سکتا تھا ،کی خلاف ورزیاں بھی درج کی گئیں۔ 

جوبھی جانوروں کو اذیت دے اس کے بارے میں فوری طور پر محکمہ کو مطلع کیا جائے، محکمہ جنگلی حیات

واضح رہے سعودی عرب میں وزارت ماحولیات کی جانب سے کہا گیا تھا کہ جو بھی جانوروں کو اذیت دیے گا اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
 اس حوالے سے کچھ عرصہ قبل ایک شخص نے بلی کو باندھ کر اس پر ائیر گن سے نشانہ بازی کی مشق کی تھی جس کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد اس کے خلاف فوری کارروائی کی گئی تھی۔ 
محکمہ جنگلی حیات نے اس بارے میں کہا ہے کہ جوبھی جانوروں کو اذیت دے گا اس کے بارے میں فوری طور پر محکمہ کو مطلع کیا جائے تاکہ اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جاسکے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: