ریاض جوئے ایوارڈز، شاہ رخ خان اور جیکی چن کی شرکت
منگل 15 اکتوبر 2019 10:12
ایوارڈ میں عرب فنکار محمد عبدہ، عمرو دیاب، سعدالفرج، سعاد عبد اللہ اور ناصر القصبی کے علاوہ دیگر کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں عالمی فنکاروں کو جوئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریب میں شاہ رخ خان، جیکی چن، ون ڈمے اور جیسن ماموا شامل تھے۔
العربیہ کے مطابق جوئے ایوارڈ میں عرب فنکار محمد عبدہ، عمرو دیاب، سعدالفرج، سعاد عبد اللہ اور ناصر القصبی کے علاوہ دیگر کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ریاض سیزن کے تحت منعقد ہونے والی تقریب میں انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ بھی موجود تھے۔
تقریب میں شرکت کے دوران شاہ رخ خان نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر متعدد تصاویر شیئر کی ہیں جو ٹویٹر اور انسٹاگرام پر وائرل ہوئیں۔
ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد شاہ رخ خان نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چند جملے عربی زبان میں بھی کہے۔ انہوں نے سعودی عرب آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔
جیکی چن نے کہا ہے کہ وہ اپنی آئندہ فلم سعودی عرب میں بنائیں گے۔ انہوں نے ایوارڈ سے نوازنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔