Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمہوریہ چیچنیا میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری

مویشیوں کی افزایش کا ادارہ قا:ئم کیا جائے گافائل فوٹو ایس پی اے
 جمہوریہ چیچنیا کے صدر رمضان قدیروف نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمارے یہاں زبردست منصوبے شروع کرے گا ۔خاص طور پر کوہستانی علاقے میں مویشیوں کی افزائش کے منصوبوں میں سرمایہ لگائے گا۔
 آر ٹی کے مطابق رمضان قدیروف نے چیچن وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران کہا ’ سعودی عرب کئی منصوبے شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ مویشیوں کی افز ا یش کے منصوبے کے لیے بہت بڑا ادارہ قائم کیا جائے گا۔ اس سے ہمارے شہریوں کو روزگار ملے گا ۔ پورے ملک میں مویشیوں کی افزایش کی حوصلہ افزائی ہوگی‘ ۔
قدیروف نے وزیر اعظم کو ہدایت کی کہ وہ سرمایہ کاری کے منصوبے تیار کریں اور انہیں عرب سرمایہ کاروں کے سامنے رکھیں۔
 چیچنا کے وزیر اعظم نے اس موقع پر توجہ دلائی کہ مویشیوں کی افزایش کا ادارہ قا:ئم کرنے کے لیے 9 ہزا ر ہیکڑ کا رقبہ مختص کردیا گیا ہے ۔سرمایہ کار مقامی باشندوں سے مویشی خریدیں گے ۔ اس کی فضا بھی سازگارہوگئی ہے۔

عرب سرمایہ کاروں نے چیچنیا میں سرمایہ کاری کا آغاز کیا ہے۔فائل فوٹو و ام

یاد رہے کہ قدیروف روسی صدر پوٹین کے حا لیہ دورہ سعودی عرب کے موقع پر ہمراہ وفد میں شامل تھے ۔ وہ سعودی عرب کے علاوہ امارات بھی گئے تھے۔ 
قدیروف نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پوری مسلم دنیا کے ساتھ روس کے تعلقات بہت جلد مضبوط ہو جائیں گے۔
حالیہ برسوں کے دوران عرب سرمایہ کاروں نے چیچنیا میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا آغاز کیا ہے ۔ گروزنی میں دی لوکل فائیو اسٹار ہوٹل تعمیر کرایا گیاہے ۔ 
یہ کام اماراتی سرمایہ کاروں نے کیا ہے ۔ چیچنیا میں ایک انٹرنیشنل یونیورسٹی بھی تعمیر کی جا رہی ہے جو آخری مرحلے میں ہے ۔ امارات کے سرمایہ کاروں نے 2017 کے دوران شیخ زاید تجارتی ادارہ قائم کیا تھا جس کا مقصد چیچنیا میں سرمایہ کاری کا فروغ ہے۔

شیئر: