منفرد اقامہ مرکز نے کہا ہے کہ درخواست کنندگان کی دستاویزات کا جائزہ لیا جا رہا ہے جس میں کچھ وقت لگے گا تاہم شرائط پوری کرنے والی پہلی کھیپ کو 15 نومبر تک منفرد اقامے جاری کئے جائیں گے۔
مرکز نے کہا ہے کہ منفرد اقامہ جاری کرنے کے اعلان کے بعد سے لے کر اب تک دنیا بھر سے ہزاروں درخواستیں جمع ہوچکی ہیں جبکہ اس میں دلچسپی لینے والوں کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر نئی درخواستیں وصول ہو رہی ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں منفرد اقامہ کی دو قسمیں متعارف کرائی گئی ہیں ، پہلی قسم زندگی بھر کے لئے منفرد اقامہ ہے جس کی ایک مرتبہ فیس 8 لاکھ ریال ہے جبکہ دوسری قسم سالانہ تجدید کے قابل منفرد اقامہ ہے جس کی سالانہ فیس ایک لاکھ ریال ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں