حرمین ریلوے پر سفر آئندہ ہفتے
ٹرین کا سفر بحال کرنے کے لیے متبادل روٹ پر نئی پٹڑی بچھا دی گئی ہے، فوٹو: اخبار 24
جدہ میں حرمین ریلوے کا تجرباتی سفر آئندہ ہفتہ سے ہو گا۔ جدہ سٹیشن سے ایئرپورٹ تک متبادل پٹڑیاں بچھا دی گئی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق حرمین ریلوے کے جدہ سٹیشن کو آگ لگنے کے بعد بحال کیا جا رہا ہے۔ ماہرین نے ٹرین کا سفر بحال کرنے کے لیے متبادل روٹ پر نئی پٹڑیاں بچھا دی ہیں۔
جدہ سٹیشن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرین کا تجرباتی سفر مسافروں کے بغیر ہو گا۔ نئے روٹ میں آزمائشی سفر خالی ٹرین سے کیا جائے گا۔
قبل ازیں وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر نبیل العامودی نے کہا تھا کہ جدہ سٹیشن کو ایک ماہ کے اندر بحال کر دیا جائے گا۔ مسافر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جانے کے لئے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نیا سٹیشن بھی استعمال کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ 29 ستمبر کو حرمین ریلوے کے جدہ سٹیشن میں زبردست آگ لگ گئی تھی جس کے باعث سٹیشن کی بالائی منزل مکمل طور پر جل گئی۔ آگ لگنے کے بعد انتظامیہ نے حرمین ریلوے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
-
اپ ڈیٹ رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں۔