سعودی دار الحکومت ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد ہورہا ہے جس میں 30 ممالک سے 6 ہزار افرا دشریک ہوں گے جبکہ فورم سے 300 کے قریب موثر شخصیات سرمایہ کاری کے مستقبل پر اظہار خیال کریں گے۔
-
روز تازہ، روز نیا، دیکھیے: اردو نیوز بلیٹن
سعودی انویسٹمنٹ فورم کے مطابق اس سال سربراہان ممالک کی سطح پر جو شخصیات فورم میں شرکت کریں گی ان میں انڈین وزیر اعظم نریندر مودی، برازیل کےصدرجیر بولسونارو، برکینا فاسو کے صدرکریسٹف جوزف، اردن کے شاہ عبد اللہ دوم، کینیا کے صدر اوہورو، نائیجر کے صدر محمدو ایسوو، نائیجیریا کے صدر محمدو بخاری اور سیرالیون کے صدر جولیس مادابیو شرکت کریں گے۔
#PIF is proud to host the 3rd annual edition of the leading global business forum, welcoming world leaders, investors and innovators once again for #FII2019
Follow @FIIKSA
And stay tuned to: https://t.co/DjXsJ00XEL pic.twitter.com/lKb5TbzkQG— صندوق الاستثمارات العامة (@PIFSaudi) October 28, 2019
فیوچر انویسٹمنٹ فورم جمعرات تک جاری رہے گا۔ اس کے تحت مختلف سرگرمیاں منعقد ہوں گی جن کے تحت مختلف ممالک اپنے ہاں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالیں گے۔
انویسٹمنٹ فورم کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ آج منگل کو انڈین وزیر اعظم نریندر مودی ’انڈیا میں بزنس کے مستقبل‘ کے موضوع پر برج واٹر ایسوسی ایشن کے سربراہ سے تبادلہ خیال کریں گے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ فورم کا اصل مقصد دنیا بھر میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنا اور اسے پروان چڑھانا ہے۔ مستقبل میں دنیا کو معیشت کے شعبے میں کن چیلنجز کا سامنا ہے اور نئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے کیا امکانات ہیں۔
افتتح معالي ياسر بن عثمان الرميان، محافظ صندوق الاستثمارات العامة، #مبادرة_مستقبل_الاستثمار بكلمة ذكر خلالها: "كعادة الإنجازات الخالدة، بدأت هذه المبادرة بفكرة بسيطة تهدف لاستضافة القادة من مختلف بقاع العالم تحت سقف واحد؛ ليصنعوا المستقبل الأمثل لنا وللأجيال من بعدنا". pic.twitter.com/Fr3PiDYnj8
— Future Investment (@FIIKSA) October 29, 2019
فورم میں ممالک کے سربراہان، بڑی کمپنیوں کےمالکان، سرمایہ کار اور بزنس کے شعبے سے وابستہ افراد باہم ملاقات کرکے سرمایہ کاری کی نئی راہیں تلاش کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے ریاض میں ہے دو مرتبہ فیوچر انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد ہوچکا ہے۔
-
اپ ڈیٹ رہیں، واٹس ایپ گروپ میں جوائن کریں