سعودی حکومت ملک کے تمام علاقوں میں آباد اپنے شہریوں او رمقیم غیر ملکیوں کو اچھا وقت گزارنے، سیر سپاٹا اور تفریحاتی سہولتیں مہیا کرنے کے لیے نت نئے منصوبے نافذ کررہی ہے۔ سفاری ریاض کا منصوبہ ان میں سے ایک ہے ۔
اخبار 24کے مطابق محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے اعلان کیاہے کہ یکم نومبر جمعہ کو سفاری ریاض کا افتتاح ہوگا۔ یہ سعودی عرب میں پہلا اوپن سفاری زون ہوگا۔
آل الشیخ نے توجہ دلائی ہے کہ سفاری ریاض میں دنیا کے مختلف علاقوں کے 800سے زیادہ نایاب جانور موجود ہوں گے۔ یہاں ایشیائی ہاتھی، سنہرے رنگ کا چیتا، دریائی گھوڑا اور افریقی شیر وغیرہ ہوں گے۔ اس کے پہلو بہ پہلو بند پارک قائم ہوگا جہاں 250قسم کے نادر پرندے رکھے جائیں گے۔
ریاض سفاری میں شائقین کے لیے سیر سپاٹے ، مہم جوئی ، پرندوں اور جانوروں کی دنیاﺅں کی نت نئی باتیں دریافت کرنے کے مواقع میسر ہوں گے۔ یہاں آنے والے جانوروں اور پرندوں اور قدرتی ماحول سے بھرپور شکل میں لطف اندوز ہوں گے۔ یہاں مختلف قسم کے واٹر گیمز کا بھی انتظام ہوگا۔
سفاری ریاض میں اوپن تھیٹر بھی کھولا جائے گا جہاں مختلف ذوق اور مزاج کے شائقین کے لیے مختلف قسم کے اسٹیج پروگرام کئے جائیں گے۔
-
روز تازہ، روز نیا، دیکھیے: اردو نیوز بلیٹن
آل الشیخ نے اپنی ویب سائٹ پر اس حوالے سے ایک وڈیو کلپ اور متعدد تصاویر بھی جاری کی ہیں۔سفاری ریاض کے افتتاحی پروگرام کے موقع پرمکہ ہائی وے پر واقع نووا پارک میں متعدد پروگرام منعقد ہوں گے۔
-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں