مشہور جمیکن گلوکار سین پال اور مراکشی عالمی شہرت یافتہ گلوکار الشاب خالد نے ریاض سیزن کے تحت شاندار کنسرٹ کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
دنوں عالمی گلوکاروں نے پہلی مرتبہ سعودی عرب میں کنسرٹ کیا جسے بے حد پسند کیا گیا۔ رات گئے تک جاری رہنے والے پروگرام میں شرکا جھومتے رہے۔
من يقدر يجلس بمكانه وشون بول على المسرح
في #ليالي_الرياض_العالمية .. الحماس يشيلك #موسم_الرياض pic.twitter.com/dBou4GGL08— موسم الرياض | Riyadh Season (@RiyadhSeason) November 2, 2019
قبل ازیں سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے کہا تھا کہ ریاض سیزن میں جمعے کی رات مشہور جمیکن گلوکار سین پال کا سعودی عرب میں پہلی بار کنسرٹ ہوگا۔
-
روز تازہ، روزانہ نیا، دیکھیے: اردو نیوز بلیٹن
واضح رہے سین پال مشہور عالمی ریپرز میں سے ایک ہیں۔ ان کے مشہور البم میں ’گیٹ بزی‘ اور ’ٹمپریچر‘ ہیں۔جو امریکی میوزک کے ٹاپ چاٹ میں سب سے اوپر ہیں۔
سین پال گریمی اور بل بورڈ میوزک ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیے جا چکے ہیں جبکہ ڈٹی راک 2002، اور بہترین ریگے البم کے لیے گریمی ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
ما يحتاج نوصف لكم الحماس في #ليالي_الرياض_العالمية مع خالد
الفيديو يتكلَّم #موسم_الرياض pic.twitter.com/aocbHOZCjv— موسم الرياض | Riyadh Season (@RiyadhSeason) November 1, 2019
اسی طرح عالمی شہرت یافتہ مراکشی گلوکار الشاب خالد نے اپنے گانوں سے پوری دنیا میں دھوم مچارکھی ہے۔ ان کا مشہور گانا ’’دی دی‘‘ برصغیر سمیت پوری دنیا میں مشہورہوا، نیز دنیا کی بیشتر زبانوں میں اس کی کاپی کی گئی۔
-
سعودی عرب کی خبروں کےلیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں