Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھوکنے یا کوڑا پھینکنے پر 500 ریال جرمانہ

آداب عامہ کی دوبارہ خلاف ورزی پر جرمانہ کی رقم دوگنی ہوگی (فوٹو: سبق)
وزارت بلدیاتی امور و دیہی امور نے کہا ہے کہ کچرے کے ڈبوں کے علاوہ کہیں اور کوڑا پھینکنا یا تھوکنا آداب عامہ کی خلاف ورزی ہے جس پر پہلی مرتبہ 500 ریال جرمانہ ہوگا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت بلدیات نے کہا ہے کہ دوبارہ خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ کی رقم دوگنا ہوگی۔
وزارت نے شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ آداب عامہ کا خیال رکھیں، کچرا مخصوص جگہوں پر پھینکیں اور ماحول کی صفائی کا اہتمام کریں۔
وزارت نے کہا ہے کہ گھروں کا کوڑا اس مقصد کے لیے تیار کیے جانے والے سیاہ پلاسٹک بیگ میں جمع کیا جائے اور کچرا دان میں ہی پھینکا جائے۔
گھر کا فالتو یا پرانا فرنیچر کوڑا دان کے اندر یا باہر پھینکنا منع ہے۔ کوڑا دان فرنیچر کے لیے نہیں ہے اور صفائی کارکن فرنیچر اٹھانے کے ذمہ دار نہیں۔
وزارت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات میں تھوکنے سے بھی اجتناب کریں کہ اس سے ایک طرف آداب عامہ کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو دوسری طرف بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ رہتا ہے۔
  • اپ ڈیٹ رہیں، واٹس ایپ جوائن کریں
     

شیئر: