Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: 65 فیصد انگلش ٹیچر ٹیسٹ میں فیل 

سالانہ ٹیسٹ میں صرف 35 فیصد مطلوبہ معیار پر پورا اتر سکے۔ فائل فوٹو
 متحدہ عرب امارات میں 65 فیصد انگلش ٹیچرقابلیت کا امتحان پاس نہ کر سکے۔
 امارتی وزیر تعلیم حسین الحمادی کے مطابق وزارت کی جانب سے اساتذہ کی قابلیت جانچنے کے لیے سالانہ ٹیسٹ میں شامل ہونے والوں میں صرف 35 فیصد مطلوبہ معیار پر پورا اتر سکے۔
 امارات الیوم کے مطابق وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ وزارت معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ وقتا فوقتا مختصر مدت کے تربیتی کورسز بھی کرائے جاتے ہیں۔ 
قبل ازیں وزیر تعلیم نے العین شہر میں ’تعلیم اور مستقبل‘ کے عنوان سے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا ’وزارت تعلیم نے انگلش ٹیچروں کے لیے جو معیار مقرر کیا ہوا ہے اس سے کم درجہ حاصل کرنے والے کو قبول نہیں کیا جاتا۔ اماراتی یونیورسٹی سے فارغ ہونے والے شہریوں کا معیار کافی بہتر ہے‘۔

وزارت تعلیم نے معیار تعلیم کو مزید بہتر بنانے کے لیے  ہدایات جاری کی ہیں فائل فوٹو

دوسری جانب وزارت تعلیم نے تمام سرکاری اسکولوں میں معیار تعلیم کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام ذیلی اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں ۔وزارت تعلیم کی جانب سے شروع کیے جانے والے منصوبے کے تحت تمام اساتذہ کی قابلیت کا امتحان لیا جائے ۔
 وزارت تعلیم کی جانب سے تمام سرکاری تعلیمی اداروں کو جاری سرکلر میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ معیار پر پورانہ اترنے والے اساتذہ کے اسباب کی وضاحت کی جائے ۔
اخبار کا کہنا ہے کہ وزارت تعلیم کی تفتیشی ٹیموں کی جانب سے جاری رپورٹ میں سفارش کی گئی تھی کہ معیار تعلیم کو بلند بہتر کرنے کے لیے اساتذہ کی قابلیت کو بہتر کیاجائے ۔
 رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ اساتذہ کے تعلیمی معیار کو چانچنے کے لیے پوائنٹس رکھے جائیں جو مقررہ پوائنٹس حاصل نہ کر سکیں انکے خلاف کارروائی کی جائے۔ 
 

شیئر: