سوشل میڈیا پر اس وقت معروف گلوکارہ فریدہ خانم کی ایک ویڈیو صارفین کو محظوظ کر رہی ہے جس میں ضعیفی کے باوجود وہ اپنی خوبصورت آواز میں فیض احمد فیض کی غزل گننا رہی ہیں۔
غزل ’چاند نکلے کسی جانب‘ کو گنگنا کر گویا انہوں نے پرانی یادوں کے چراغ جلا دیے ہوں جو عرصہ ہوئے بجھ گئے تھے۔
Truly blessed to find some relaxing moments with legendary #FaridaKhanum and hear her soulful rendition of my favorite #Faiz ghazal
“Chaand Niklay kisi Jaanib tairee Zaibaae ka...” pic.twitter.com/uHVuZoJvSl
— Salman Sufi (@SalmanSufi7) November 25, 2019
فریدہ خانم جن کی عمر اب قریباً 90 برس ہو چکی ہے، ان چند گلوکاراؤں میں سے ہیں جنہیں کلاسیکی گلوکاری سیکھنے کا شرف حاصل رہا اور 2008 میں ان کو ٹائمز آف انڈیا نے ’ملکہ غزل‘ کے خطاب سے بھی نوازا۔
متذکرہ ویڈیو سلمان صوفی صاحب نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ڈالی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خوش نصیب تھے کہ انہیں فریدہ جی کے ساتھ کچھ لمحات میسر آئے اور انہوں نے فیض صاحب کی مشہور غزل ان کی آواز میں سنی۔
ان کی ویڈیو اور گانا سن کر شہاب نامی صارف نے لکھا کہ اس عمر میں کچھ لوگ مشکل سے بول پاتے ہیں لیکن فریدہ جی کو اب تک گائیکی پر کمال حاصل ہے۔
Wow! She still sings with so much of command.
People usually struggle to speak clearly at this age.
May Almighty Allah bless her with good health!#FaridaKhanumSahiba— Shahab Jafri (@ShahabJafri55) November 26, 2019
معروف صحافی عباس ناصر کا کہنا تھا کہ فریدہ جی کی سحر انگیز آواز کا جادو اب تک قائم ہے۔
تجزیہ نگار محمد تقی نے لکھا کہ ان کے دل میں فریدہ جی کی عزت اس وقت مزید بڑھ گئی جب انہوں نے ان کے استاد عاشق علی خان کی قبر پر حاضری دی جن کے کتبے پر لکھا تھا کہ ’یہ قبر فریدہ جی نے ہی پکی کروائی ہے۔‘
فریدہ خانم کو 2008 میں ٹائمز آف انڈیا نے ’ملکہ غزل‘ کے خطاب سے بھی نوازا تھا۔
-
شوبز کی خبروں کے لیے ’’اردو نیوز شوبز‘‘ جوائن کریں