اماراتی سفیرکا کہنا ہے کہ ولی عہد کے دورے کے لیے چشم براہ ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں متحدہ عرب امارات کے سفیر شیخ شخبوط بن نہیان نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کو سعودی عرب اور امارات کے تعلقات کی تاریخ میں مبارک اور تاریخی دن قرار دیا ہے۔
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں
۔
العربیہ نیٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے گزشتہ دورہ امارات کے موقع پر ولی عہد ابوظبی شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کرکے امارات اور سعودی عرب کے گہرے برادرانہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے دورے کے اختتام پر کہا تھا کہ امارات سے سعودی عرب کے تعلقات منفرد ہیں۔ خاص نوعیت کے ہیں اور دونوں ملک ان کے عوام اور قائدین باہمی تعاون کو گہرا کرنے کا مشترکہ جذبہ رکھتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے عوام اور قائدین سعودی ولی عہد کے دورہ میں گہری دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مملکت میں اماراتی سفیر شیخ شخبوط بن نہیان نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امارات کے تعلقات کی تاریخ میں مبارک اور تاریخی دن ہے۔د ار زاید (زاید ہاﺅس) شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کے لیے چشم براہ ہے۔ امارات کا ہر شہری سعودی ولی عہد کو اپنے یہاں ایک عزیز کی حیثیت سے خوش آمدید کہنے کا مشتاق ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں