چار سرکردہ کھلاڑی اس ایوارڈ کی ریس میں شامل تھے (فوٹو: اے ایف پی)
ارجنٹینا کے معروف فٹ بالرلیونل میسی نے پیر کو ریکارڈ چھٹی مرتبہ’ بیلن ڈی اور‘ ایوارڈ جیت لیا۔
فٹ بال کی دنیا کے چار سرکردہ کھلاڑی بھی میسی کے مقابلے میں ایوارڈ کی اس ریس میں شامل تھے تاہم میسی نے انہیں پیچھے چھوڑتے ہوئے فٹ بال کی دنیا کا سب سے باوقار انفرادی ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
میسی نے بارسلونا کلب کے ساتھ لا لیگا لیگ کا ٹائٹل کا اعزاز جیتا تھا تاہم ان کا ملک کوپا امریکہ کپ میں تیسرے نمبر رہا ہے۔
واضح رہے کہ لیونل میسی 2010، 2011، 2012 اور 2015 میں بھی ’بیلن ڈی اور‘ ایوارڈ جیت چکے ہیں۔
میسی نے اس موقع پر شائقین کو بتایا ’میں نے اپنے تین ساتھیوں کی رہنمائی میں دس برس پہلے اپنا پہلا ’بیلن ڈی اور‘ ایوارڈ جیتا اور آج اپنی بیوی اور بچوں کی رہنمائی میں چھٹی مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔‘
بین الاقوامی صحافیوں کے سروے میں سینیگال کے سادیو مانے جنھوں نے وان ڈِجک اور ساتھی نامزد امیدواروں برازیل کے ایلیسن بیکر اور مصر کے محمد صلاح کے ساتھ لیورپول کو چیمپئنز لیگ جیتنے میں مدد فراہم کی، چوتھے نمبر پر رہے۔
وین ڈِک نے کہا ’یہ بہت حیرت انگیز تھا۔ وہاں میسی جیسے کچھ لاجواب کھلاڑی ہیں۔ میں نے لیور پول اور ہالینڈ کے ساتھ رہتے ہوئے جو کچھ حاصل کیا، مجھے اس پر فخر ہے۔ جب یہ لوگ آس پاس ہوں تو (ایوراڈ جیتنا) مشکل ہو گا۔‘
لیونل میسی اورکرسٹیانو رونالڈو نے مسلسل 10 برس تک’ بیلن ڈی اور‘ ایوارڈ حاصل کیا ہے جبکہ کروشیا کے لوکا ماڈرک نے 2018 میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔