Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی مفادات پر ایران کے حملے کا خدشہ

پینٹاگون کے اعلیٰ عہدیدار کے مطابق اس کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ 
امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے  امریکی فورسز یا مشرق وسطی میں مفادات پر ایران کے حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ عہدیدارکے مطابق ’ایسے اشارے ملے ہیں کہ ایران جلد حملہ کر سکتا ہے‘۔ 
امریکی عہدیدار کایہ بیان امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے ماحول میں سامنے آیاہے۔
اسکائی نیوز کے مطابق پینٹاگون کے عہدیدار جان روڈ نے بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’ ایران کے قریبی حملے کی علامتیں دیکھ رہے ہیں۔ واضح اسباب کے پیش نظر ان کی تفصیلات بیان نہیں کرسکتے‘۔

امریکی عہدیدار کایہ بیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے ماحول میں سامنے آیاہے۔

پینٹاگون کے عہدیدار نے ایران کے ممکنہ حملے سے متعلق دعوے کی تفصیلات بیان نہیں کیں۔ انہوں نے یہ بھی نہیں بتایا کہ خدشات کس بنا پر ہیں یا یہ کہ ممکنہ حملہ کب تک ہوگا؟۔
امریکی عہدیدار کہا کہنا تھاکہ ’ہم نے بہت واضح الفاظ میں ایرانی حکومت کو ممکنہ حملے کے اثرات کے اشارے دے دیے ہیں‘۔
پینٹاگون کے عہدیدار کا یہ بیان ایران میں پٹرول کے نرخوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے ماحول میں سامنے آیا ہے۔ 
 یاد رہے کہ ایران میںنومبر کے وسط میں پرتشدد مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب ایرانی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 300 فیصد تک کا اضافہ کیا۔

شیئر: