Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کا توسیعی منصوبہ تین سال میں مکمل ہوگا

توسیع کا منصوبہ کئی مرحلوں پر مشتمل تھا۔ فائل فوٹو
مسجد الحرام کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ حرم شریف کا توسیعی منصوبہ 1444ھ مطابق 2023ءمیں مکمل ہو گا۔ مطاف اور شامیہ کے علاقے کی توسیع بھی مکمل کرلی جائے گی۔
اخبار 24کے مطابق حرم انتظامیہ میں پروجیکٹ کے ڈائریکٹر عمار الاحمدی نے مکہ اخبار سے گفتگو کرتے ہویے کہا ہے کہ حرم شریف کی تیسری سعودی توسیع کا 80فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔باقی ماندہ 20فیصد کام کا تعلق تزئین و آرائش سے ہے۔

80فیصد کام مکمل ہے، 20فیصد کام کا تعلق تزئین و آرائش سے ہے۔ فائل فوٹو

الاحمدی نے توجہ دلائی ہے کہ توسیعی منصوبے کے تحت باب ملک عبدالعزیز، باب اجیاد، الیکٹرو مکینک امور اور آرائشی چھتوں کے منصوبے شامل ہیں۔
الاحمدی نے بتایا کہ تمام منصوبوں پر تعمیر کا نظام الاوقات بنا ہوا ہے اور اسی کے تحت کام ہورہا ہے۔ یہ منصوبہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا منفرد ہے اور کسی رکاوٹ کے بغیر کام جاری ہے۔
الاحمدی نے مزید کہا کہ توسیعی منصوبہ کئی مرحلوں پر مشتمل تھا۔پہلے مرحلے میں سابقہ عمارتیں منہدم کی گئیں۔دوسرے مرحلے میں منہدم شدہ مقامات کی صفائی کی گئی۔تیسرے مرحلے میں تعمیرات کا کام انجام دیا گیا۔ 
الاحمدی نے بتایا کہ توسیعی منصوبے کے تحت طہارت خانے، وضو خانے، الیکٹرانک زینے، لفٹیں، سی سی کیمرے سب شامل ہیں۔

منصوبہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا منفرد ہے۔ فائل فوٹو

الاحمدی نے بتایا کہ مسجد الحرام کا توسیعی منصوبہ مکمل ہونے پر نمازیوں کے لیے گنجائش ایک لاکھ 97ہزار سے بڑھ کر 2لاکھ78ہزار تک پہنچ جائے گی۔ جہاں تک طہارت خانوں کا تعلق ہے تو ان کی تعداد 8.6ہزار سے بڑھ کر 12.4ہزار تک پہنچ جائے گی جبکہ وضو خانوں کی تعداد 2.2ہزار سے بڑھ کر 9.2ہزار تک ہوجائے گی۔ برقی زینے 275سے بڑھ کر 680ہوجائیں گے اور لفٹوں کی تعداد 10 بڑھ کر 143 تک ہوجائے گی۔
                       
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: