Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین نے پہلی مرتبہ گلف کپ جیت لیا، سعودی عرب کو شکست

سعودی ٹیم نے گروپ ٹو کے میچ میں بحرین کو 2گول سے شکست دی تھی۔ فوٹو عاجل
 بحرین نے سعودی عرب کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر پہلی مرتبہ گلف کپ جیت لیا ۔
دوحہ کے عبداللہ بن خلیفہ اسٹیڈیم میں ’خلیجی 24‘ ٹورنامنٹ کے تحت گلف کپ کا فائنل بحرین اور سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول سعودی ٹیم کی غلطی کے باعث بحرینی کھلاڑی محمد الرمیحی نے 69ویں منٹ میں سکورکیا۔ 

گول پوسٹ پر بحرینی کھلاڑی چھائے رہے۔ فوٹو سی این این

 بحرینی ٹیم نے نصف صدی کے بعد تاریخ میں پہلی مرتبہ گلف کپ جیتنے کا خواب کو شرمندہ تعبیرکیا ہے۔
سپورٹس تجزیہ نگارو ںکا کہناہے کہ سعودی ٹیم کی کارکردگی توقع کے مطابق نہیں تھی۔ پہلے ہاف میں سعودی کھلاڑیوں نے گول کے متعدد مواقع گنوادیے۔
تجزیہ نگاروں کے مطابق دوسرے ہاف میں بحرینی ٹیم کا ٹیکنیکل ڈائریکٹر ہیلو فلپ ڈیسوزا سعودی قومی ٹیم کے ٹیکنیکل فرانسیسی ڈائریکٹر ایروی رینالڈ پر چھایا رہا۔
بحرینی ٹیم کے ڈائریکٹر نے دوسرے ہاف میں متعدد تبدیلیاں کرکے اپنی ٹیم کو سعودی ٹیم کے مقابلے میں زیادہ موثر بنایا۔ گول پوسٹ پر بحرینی کھلاڑی چھائے رہے ۔ میچ کا نتیجہ بحرینی ٹیم کی کامیابی کی صورت میں برآمد ہوا۔

پہلے ہاف میں سعودی کھلاڑیوں نے گول کے متعدد مواقع گنوایے۔ فوٹو سبق

یاد رہے کہ سعودی فٹبال ٹیم نے قطرکو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
بحرینی ٹیم عراق کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی۔
 قبل ازیںسعودی ٹیم نے گروپ ٹو کے مقابلے میں بحرین کو 2گول سے شکست دی تھی۔ 
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں                         

 

شیئر: