Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسن علی کا ’ہندی‘ میں جواب

(فوٹو بشکریہ حسن علی)
پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی ان دنوں سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں۔ ان پر تنقید کی وجہ کرکٹ  کے میدان میں ان کی کارکردگی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر ان کی ایک فیشن ایونٹ میں شرکت کی ویڈیو بنی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں حسن علی فیشن شو میں ریمپ پر واک کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ واک کے دوران حسن علی نے مخصوص’ جنریٹر‘ سٹائل بھی اپنایا۔
حال ہی میں حسن علی ایک انڈین خاتون سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور وہ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر اکثر اپنے فینز کے ساتھ شئیر بھی کرتے رہے ہیں جس کی وجہ سے کچھ لوگ ان کی پذیرائی کرتے تو کچھ تنقید کا نشانہ بھی بناتے۔
پاکستانی بولر ان دنوں انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہیں۔ حسن علی پہلے کمر جبکہ بعد میں پسلیاں فریکچر ہونے کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔
سوشل میڈیا صارفین نے حسن علی کی فیشن شو میں شرکت پر خاصی تنقید کی ہے جس پر فاسٹ بولر نے ٹویٹر پر اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا جواب بھی دیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ حسن علی نے یہ جواب ہندی زبان میں دیا۔
ٹویٹر صارف نے حسن علی کی ریمپ پر واک کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ پسلیوں میں فریکچر کی وجہ سے کرکٹ سے باہر لیکن حسن علی ماڈلنگ کے لیے بالکل فٹ ہیں۔‘
ایک انڈین ویب سائیٹ نے ٹویٹر پر اس حوالے سے خبر شئیر کرتے ہوئے لکھا ’ریمپ پر حسن علی کو دیکھ کر ایسا نہیں لگ رہا کہ کہ ان کی پسلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔ لہذا پاکستان کے کرکٹ فینز کو اب شک ہو رہا ہے کہ حسن علی پسلی ٹوٹنے کا جھوٹا بہانہ بنا کر ٹیم سے باہر ہیں۔‘
 

 
پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی نے اس ٹویٹ کو ہندی زبان میں جواب دیتے ہوئے لکھا
کہ ‘آپ کی جانکاری کے لیے بتا دیتا ہوں میں نے 60-70 فیصد ریکور کر لیا ہے۔ میرے فینز میری چنتا کرنے کے لیے کافی ہیں لہذا آپ کو اس کی ضرورت نہیں۔۔۔ دھنیواد‘
 

 

 
 

شیئر: