Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں فی سگریٹ ٹیکس کتنا ہوگا؟

ایک سگریٹ پر کم از کم ٹیکس 40 فلس عائد کیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات سمیت تمام خلیجی ممالک سرکاری سطح پر ٹیکس میں اضافے کے ذریعے تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کی کوشش کر رہے ہیں۔ عوامی سطح پر اس حوالے سے آگہی مہم چلائی جارہی ہے۔
 الامارات الیوم کے مطابق امارات کی وزارت خزانہ نے تمباکو مصنوعات کے منتخب نرخ مقرر کردیئے۔ ایک سگریٹ پر کم از کم ٹیکس 40 فلس اور تمباکو پر 10فلس ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ عمل درآمد یکم دسمبر سے ہوگا۔
امارات کی ٹیکس اتھارٹی نے اس سے قبل ای سگریٹ درآمد ، ذخیرہ اور تیار کرنے والوں سے کہا تھا کہ وہ آن لائن رجسٹریشن کرالیں۔ اگر ایسا نہ کیا تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی ہوگی۔ تمام منتخب اشیاءدرآمد کرنے والوں کو آن لائن اندراج کرانا ضروری ہے۔

 ایسی تمام اشیا پرٹیکس لگایا گیا جو صحت عامہ کے لیے ضرر رساں ہوں۔

اتھارٹی کے مطابق جو لوگ اس فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے آن لائن اندراج کرالیں گے انہیں آئندہ درآمدی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
متحدہ عرب امارات نے منتخب ٹیکس اسکیم پر عملدرآمد کا آغاز یکم اکتوبر 2017 سے کررکھا ہے۔ یہ ٹیکس ایسی تمام اشیاءپر لگایا گیا ہے جو ماحولیاتی صحت یا صحت عامہ کے لیے ضرر رساں ہوں۔ ان میں سگریٹ ، تمباکوانرجی مشروبات اور کولڈ ڈرنکس شامل ہیں۔
اماراتی میڈیا کے مطابق منتخب ٹیکس پر عملدرآمد کی بدولت صارفین کی عادتیں تبدیل ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ معمولی اور درمیانے درجے کے صارفین نے سگریٹ ، تمباکو ، انرجی ڈرنکس اور کولڈ ڈرنکس کا استعمال کم کردیا ہے۔

عوامی سطح پر آگہی مہم چلائی جارہی ہے۔

ایک صارف احمد نبیل نے اعتراف کیا کہ’ اس نے سگریٹ، انرجی ڈرنکس اور کولڈ ڈرنکس کا استعمال 50 فیصد تک کم کردیا ہے۔ وہ اپنی جیب پر مزید بوجھ نہیں بڑھانا چاہتا‘۔
ایک اور صارف محمد غانم نے بتایا کہ’ بعض صارفین شیشہ یا الیکٹرانک سگریٹ استعمال کرنے لگے ہیں۔ سگریٹ کے بڑھتے ہوئے نرخوں کا متبادل یہی ہے‘۔
 محمد غانم کا کہنا تھا کہ بعض بقالے(جنرل اسٹور)20 درہم کے بجائے 23.50 درہم تک میں سگریٹ فروخت کررہے ہیں۔
  • امارات کی خبروں کے لئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
     

شیئر: