مراکش کے سائیکلسٹ یاسین غلام 28 ممالک کا سفر کرنے کے بعد مدینہ پہنچ گئے۔
نیوز ایجنسی واس کے مطابق انہوں نے افریقہ اور ایشیا کے ان ممالک کے سفر کے دوران 37ہزار کلومیٹر کی مسافت طے کی ہے۔
یاسین غلام تبوک کی سرحدی چوکی سے سعودی عرب میں داخل ہوئے اور مدینہ پہنچنے پر حکام کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر خوش کا اظہار کرتے ہوئے یاسین غلام نے کہا کہ وہ سائیکل کے ذریعے اس طویل سفرکے بعد دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ انسان میں عزم و ہمت کے لامحدود ذخائر موجود ہیں اور وہ ہمت سے کام لے تو ہر مشکل آسان بنا سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس طویل سفر کے دوران مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کا قریب سے مشاہدہ کیا ہے۔ یاسین غلام نے کہا کہ پہلی مرتبہ سعودی عرب کے سیاحتی اور تاریخی مقامات دیکھ کر انتہائی خوشی ہورہی ہے۔ اللہ نے اس مقدس سرزمین کو فطری حسن سے مالا مال کیا ہے۔
یاسین غلام سعودی عرب کے مختلف شہروں کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں