Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عربی زبان ہماری قومی شناخت كا مركز اور قومی جذبے کا ماخذ ہے‘

اماراتی سفیر نے تقریری مقابلہ جیتنے والے طلبا میں انعامات تقسیم کیے۔ 
پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے کہا ہے کہ متحده عرب امارات نے عربی زبان اور شناخت كے تحفظ اور قوموں میں اس کے مقام كو مستحكم كرنے كی كوششوں كی قیادت اپنے ذمہ لے لی ہے. 
اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات كے سفارتخانے کے زیر اہتمام نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوجز میں عربی زبان كے عالمی دن كے موقع پر  ’عربی زبان کے لیے متحدہ عرب امارات كی خدمات‘ كے عنوان سے تقریری مقابلے کا انعقاد کرایا۔ مقابلے میں ملک بھر کی یونیورسٹیوں سے 22 طلبا نے حصہ لیا۔  
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات متحده عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے عربی زبان کی شناخت كے تحفظ اور قوموں میں اس کے مقام كو مستحكم كرنے كی كوششوں كی قیادت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔   
اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کی قیادت نے دنیا بھر میں عربی زبان کو فروغ دینے کے اقدامات اٹھانے کے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں۔ 

عربی زبان كے عالمی دن كے موقع پر  ’عربی زبان کے لیے متحدہ عرب امارات كی خدمات‘ كے عنوان سے تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا۔

‏حمد عبيد الزعابی نے کہا کہ عربی زبان ہماری قومی شناخت كا مركز،  قومی جذبہ، اس کی اصلیت کا عنصر، اور اس کے ورثے کا ماخذ ہے اور یہی نظریہ عربی زبان کو محفوظ کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات كی کوششوں کا جوہر ہے۔ 
اماراتی سفیر نے تقریری مقابلہ جیتنے والے طلبا میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ 

 

 

شیئر:

متعلقہ خبریں