ریاض انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن کے لحاظ سے پوری دنیا میں 13ویں نمبر پر ہے فوٹو ایس پی اے
ریاض کو 2020 میں بطور پہلا عرب ڈیجیٹل دارالحکومت منتخب کرلیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ عرب وزرائے مواصلات نے ریاض میں اپنی 23ویں کانفرنس کے موقع پر کیا۔
ریاض پہلا عرب ڈیجیٹل دارالحکومت کیوں؟
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عرب وزرائے مواصلات نے یہ فیصلہ ٹھوس بنیادوں پر کیا ہے جن میں سے پہلی وجہ تو یہ ہے کہ ریاض نے ڈیجیٹل کی دنیا میں بھرپور طریقے سے قدم رکھا۔
یہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن کے شعبوں میں پہلے نمبر پر ہے۔
دوسرا یہ کہ ریاض انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن کے لحاظ سے پوری دنیا میں 13ویں نمبر پر ہے۔ یہی نہیں بلکہ یہ عرب دنیا میں اقتصادی اعتبار سے بھی طاقتور ملک ہے۔
ریاض جی ٹوئنٹی میں شامل واحد عرب دارالحکومت ہے۔ ریاض نے ڈیجیٹل بزنس کی اصلاحات میں پوری دنیا میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ یہ مشرق وسطیٰ کی سطح پرڈیجیٹل سیکیورٹی میں سرفہرست ہے۔
عرب وزرائے مواصلات کے مطابق سعودی عرب نے ڈیجیٹل سماج میپ بھی جاری کردیا ہے تاکہ معاشرے کے تمام افراد جدید انداز اپناتے ہوئے اپنا معیار زندگی بہتر بناسکیں۔