کرکٹ کی تاریخ میں ون ڈے اور ٹیسٹ ڈبیو میں سنچری سکور کرنے والے پہلے باز کا ریکارڈ بھی عابد علی نے قائم کیا: فوٹو اے ایف پی
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے دوسری اننگز میں کھیل کے اختتام تک 395 رنز بنائے ہیں اور دو وکٹیں گری ہیں، جس کے بعد پاکستان کو سری لنکا پر 315 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ کل پاکستان یہیں سے اننگ کا آغاز کرے گا۔
عابد علی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 174 رنز کی اننگ کھیلی، دوسری جانب شان مسعود نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا تاہم ان کی وکٹ 135 رنز پر گر گئی۔
ہیں۔ دوسرے سیشن کے اختتام پر پاکستان نے مجموعی طور پر دو وکٹوں کے نقصان پر 395 رنز بنا لیے ہیں، جبکہ 315 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔عابد علی نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
میچ کا وقت ختم ہونے تک کپتان اظہر علی اور بابر اعظم کریز پر موجود تھے، اظہر علی 57 رنز بنا چکے ہیں، جبکہ بابر اعظم 22 کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔
عابد علی اپنے ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں سنچری سکور کرنے والے واحد پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نویں بلے باز ہیں۔
کرکٹ کی تاریخ میں ون ڈے اور ٹیسٹ ڈبیو میں سنچری سکور کرنے والے پہلے بلے باز کا ریکارڈ بھی عابد علی نے قائم کیا ہے۔
نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں عابد علی نے 137 گیندوں پر 14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سنچری مکمل کی۔
سنیچر کو پاکستان نے اپنی دوسری اننگز بغیر کسی نقصان کے 57 رنز سے دوبارہ شروع کی تھی۔
اپنی پہلی اننگز میں پاکستان کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اس کے 10 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے لیکن دوسری اننگز میں اوپنرز نے ٹیم کو اچھا سٹینڈ فراہم کیا۔
اس سے قبل عابد علی نے سری لنکا کے خلاف راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹیسٹ ڈبیو میں سنچری سکور کی تھی۔
جمعے کو سری لنکا کی پوری ٹیم 271 کے سکور پر آؤٹ ہو گئی تھی جبکہ پاکستان نے دوسری اننگز بغیر کسی نقصان کے 57 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
جمعے کو ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن سری لنکا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 61 رنز سے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔
پہلے سیشن کے آغاز پر پاکستانی بولرز تین وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ جس میں 78 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہونے پہلے کھلاڑی لاسیتھ ایمبودینیا تھے جنھیں محمد عباس نے 13 رنز پر آؤٹ کیا۔
مجموعی سکور میں صرف دو رنز کے اضافے پر پانچویں وکٹ میتھیو کی گری جوشاہین شاہ آفریدی کا دوسرا تھے۔
پانچ وکٹوں کے نقصان کے بعد چندی مل اور ڈی سلوا نے سری لنکن اننگز کو سہارا دیا لیکن یہ شراکت داری زیادہ دیر نہیں چل سکی اور 148 کے مجموعی سکور پر ڈی سلوا کو 32 رنز پر شاہین شاہ نے آؤٹ کیا۔
آخری وکٹ کی شراکت داری میں وشوا فرنینڈو اور دلروون پریرا آگے بڑھ رہے تھے کہ 48 کے سکور پر دلروون پریرا کو شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔ وشوا فرنینڈو پانچ کے سکور پر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، عثمان شنواری کی جگہ یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ فواد عالم ایک بار پھر ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔
دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا راولپنڈی میں ہونے والا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔
کھیل کی خبریں واٹس ایپ پر حاصل کرنے کے لیے ”اردو نیوز سپورٹس“ گروپ جوائن کریں