یمن میں بحیرہ احمر کی ساحلی پٹی پر موجود حجہ کمشنری میں ایک شارک مچھلی مردہ حالت میں پائی گئی ہے۔ سبق نیوز ایجنسی کے مطابق یمن کے ساحل کے قریب ہفتے کے روز یہ واقعہ بارودی سرنگ پھٹنے سے پیش آیا۔
مچھیروں کا کہنا ہے کہ یمن میں موجود حوشی باغیوں نے بحیرہ احمر میں تجارتی گزرگاہوں کو غیر محفوظ بنا دیا ہے۔
باغیوں نے تجارتی کشتیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے سمندرکی تہ میں جگہ جگہ بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں۔ مچھیروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ شارک مچھلی بارودی سرنگ پھٹنے کے سبب مر گئی ہے۔
حوثیوں کی ان کارروائیوں کے سبب بحیرہ احمر میں نہ صرف تجارتی بیڑے بلکہ سمندر میں مچھلی کے شکار کے لیے جانے والے مچھیرے اور آبی حیات بھی غیر محفوظ ہو گئی ہیں اور انہیں جان کا خطرہ لاحق ہے۔