Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر 112 تارکین وطن گرفتار

مکہ مکرمہ کے مشرقی علاقوں سے گرفتار ہونے والوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے (فوٹو: سبق)
مکہ کے مشرقی علاقوں میں حکام کے مطابق اقامہ و لیبر قوانین کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران 112 غیر قانونی تارکین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تین مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران گرفتار ہونے والوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔

مکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ’سکیورٹی کارروائی غیر قانونی تارکین سے پاک مہم کے تحت کی گئی جس میں پولیس کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار بھی شامل تھے‘۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ’اقامہ ولیبر قوانین کی خلا ف ورزی کرنے والے قانون کے نظر سے چھپنے کے لیے دور دراز علاقوں کے علاوہ دیہی آبادیوں، پہاڑوں اور وادیوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں‘۔

پولیس نے کہا ہے کہ ’ملک کو غیر قانونی تارکین سے پاک کرنے کی مہم کے دوران شہروں میں ایسے لوگوں کا قیام مشکل ہوتا جارہا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ آبادی سے دور پناہ لیتے ہیں‘۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ’چھاپے پیر اور منگل کی درمیانی شب مارے گئے تاکہ سب کی گرفتاری کو یقینی بنایا جاسکے‘۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ’گرفتار شدگان کا الشرائع، جعرانہ اور بئر الغنم تھانوں میں اندراج اور ابتدائی کارروائی کے بعد انہیں شمیسی جیل بھیج دیا جائے گا‘۔ 
 

شیئر: