انٹرنیٹ اداروں کو عوامی مقامات میں اپنی تنصیبات لگانے کی اجازت دی جائے، مجلس شوری (فوٹو: واس)
سعودی مجلس شوری نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سے 5G نیٹ ورک پھیلانے کی ہدایت کردی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مجلس شوری نے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کمیشن کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ انٹر نیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ضروری سہولتیں فراہم کرے۔
شوری نے عام صارفین کو 5G نیٹ ورک فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے (فوٹو: الرجل)
شوری نے کہا ہے کہ 5G نیٹ ورک عام کرنے کے لیے کمپنیوں کو عوامی مقامات، بلدیہ کی املاک اور دیگر ضروری مقامات پر اپنی تنصیبات اور ضروری سامان لگانے کی اجازت دی جائے۔
شوری نے انٹر نیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ عام صارفین کو مناسب قیمت پر 5G نیٹ ورک فراہم کریں۔
شوری نے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ کنگ عبد العزیز سٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سائبر کرام کے ادارے کے تعاون سے سعودی عرب میں انٹرنیٹ نیٹ ورک کے لیے ٹھوس بنیادی ڈھانچہ قائم کرے تاکہ یہ سہولت بلا کسی رکاوٹ صارفین تک ہر وقت پہنچتی رہے۔