قومی اسمبلی سے آرمی چیف اور دیگر سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں توسیع کے بلز کی چند منٹوں میں منظوری کے بعد اسمبلی میں تو کوئی گرما گرمی دیکھنے کو نہ ملی مگر پاکستانی صارفین نے سوشل میڈیا کا محاذ خوب گرما رکھا ہے۔
بل کی ایوان سے منظوری کے بعد ٹوئٹر پر اپوزیشن جماعتیں شدید تنقید اور طنزومزاح کا نشانہ بن رہی ہیں اور مسلم لیگ نواز کا انتخابی نعرہ: ’ووٹ کی عزت‘ ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین نے نعرے کے ساتھ ہاہاہا کا اضافہ کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا کا ٹاپ ٹرینڈ آرمی ایکٹ ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ’ووٹ کی عزت ہاہاہا‘ ہے۔ دونوں ٹرینڈز میں پاکستانی صارفین اپنی روایتی حس مزاح کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف میمز اور فلموں کے ڈائیلاگ کے ساتھ دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
خرم عباسی نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ آج پارلیمنٹ میں جمہوریت کا قتل کر دیا گیا ہے۔
Congratulations to all.The National Assembly has passed the Death of Democracy Act 2020.
#ووٹ_کی_عزت_ہاہاہاہا— Khurram Abbaxi (@KhurramMAbbasi) January 7, 2020
تمام سیاسی جماعتیں خصوصاً مسلم لیگ ن اور پارٹی کی رہنما مریم نواز سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر ہیں۔
The Journey From "Vote Ko Izat Do" To "Vote Ko Extension Do" Was Indeed An Eye Opener For The Awam
The Bill Got Passed With Full Majority And Without Any Amendments Or Debates In #NationalAssembly
PPP, PMLN & PTI All On One Page.#ArmyActAmendmentBill#ووٹ_کی_عزت_ہاہاہاہا— صہیب بن ریاض (@Sohaibinriaz) January 7, 2020
دوسری طرف پی ٹی ایم اور جے یو آئی ایف کے واک آؤٹ کے حوالے سے ٹوئٹر پر ’مولانا ڈٹ گئے باقی دب گئے‘ کا ٹرینڈ بھی چل رہا ہے۔
رفیع اللہ حسن نے جے یو آئی ف کے فیصلے کو سراہتے ہوئے لکھا کہ مولانا فضل الرحمان دو سو سال سے مزاحمتی سیاست کے قائل ہیں لیکن پیپلز پارٹی اور مسلم ن لیگ نے کیا کیا۔
Maulana has a history of resistance politics for over 200 years, what has the PML-N and the PPP#مولانا_ڈٹ_گئے_باقی_دب_گئے
— Rafiullah Hassan (@tiger_JUI) January 7, 2020
ثنا ساحر کا کہنا تھا کہ کیا آپ دیکھ نہیں سکتے کہ کیسے سیاست لوگوں کو بے نقاب کرتی ہے۔
Cant you see how politics exposes the person... As you all are exposed.. fully...#ووٹ_کی_عزت_ہاہاہاہا
— ثناء ساحر (@IAmSanasahir) January 7, 2020
اگر مجموعی طور پر بات کی جائے تو زیادہ ترسوشل میڈیا صارفین بلیک ڈے اور سیاسی جماعتوں کا بائیکاٹ جیسے ٹرینڈز پر بات کر رہے ہیں۔
-
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں